English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں کل سے کرونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہوگا

share with us

لندن: 28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)برطانوی حکومت نے آئندہ روز سے ملک بھر میں کرونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی سلسلے میں برطانوی حکومت نے جمعرات سے ملک بھر میں کرونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے مریضوں سے ملنے والے تمام افراد کو ٹریس کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو جائیں گی تاہم برطانوی سائینسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں اور اس کے ذریعے صرف پندرہ فیصد انفیکشن کنٹرول ہونے کا امکان ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس نظام کے لاگو ہونے کے ساتھ ہی کرونا کی علامات ظاہر ہونے والے تمام افراد بھی سات روز کیلئے آئسولیشن میں جانے کی بجائے فوری ٹیسٹ کرا سکیں گے۔

وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے جان چھڑانے کیلئے ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم اور جدید طریقے اپنانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا