English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور حملہ

share with us

ریاض28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جسے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے نجران پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، تاہم اتحادی افواج نے اس ڈرون کو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے ہی تباہ کر دیا، اس طرح نجران کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچ گیا۔

کرنل ترکی المالکی نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا بھی احترام نہیں کیا گیا جس کا اعلان اتحادی فورسز نے 9 اپریل کو کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب پر عید کے روزبھی یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں تین سعودی خواتین زخمی ہو گئی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے یمن کی سرحد کے ساتھ منسلک سعودی صوبے جازان پر میزائل داغا، جو سرحدی علاقے کے قریب واقع ایک گائوں پر جا گرا۔ میزائل کے ٹکڑوں کی زد میں آ کر تین مقامی خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال منتق کیا گیا ہے۔ اس حوالے سیجازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے بتایا ہے کہ یمنی سرزمین سے داغا گیا ایک میزائل جازان میں ایک سرحدی گاؤں میں آ کر گرا۔
جو کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا گیا تھا۔ اس حملے میں میزائل کے ٹکڑوں سے ایک گھر کو نقصان پہنچا اور اس میں موجود تین خواتین معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔ خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا