English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمبت پاترا میں کورونا کی علامات ، اسپتال میں داخل !!

share with us

:28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کو کورونا مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد جمعرات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سمبت پاترا کو گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جمعرات کو اسپتال ذرائع نے بتایا کہ وہ گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ سمبت پاترا نیوز چینلز پر سب سے زیادہ معروف چہروں میں سے ایک ہیں اور وہ بی جے پی کے قومی ترجمان ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور جمعرات کو بھی انہوں نے متعدد ٹویٹز کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا