English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف دہلی پولس پولس کی بڑی کارروائی

share with us

:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مرکز معاملے میں 83 غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے، کرائم برانچ کے ذریعے دہلی کے ساکیت میں واقع چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں۔

چارج شیٹ کے داخل ہونے کے بعد ان غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے حکومت اور پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران 2300 سے زائد افراد کو نکالا تھا، ان میں 900 سے زیادہ غیر ملکی شہری تھے، ان سبھی پر سیاحتی ویزا لے کر بھارت آنے کے بعد یہاں کی مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

الزام کے مطابق اس کے لیے انہوں نے نہ تو حکومت ہند سے اجازت لی اور نہ ہی کوئی معلومات دی، جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ان سے پوچھ گچھ کی اور اب ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

کرائم برانچ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایک ملک کے 10 افراد پر چارج شیٹ دائر کی جاتی ہے، کل 83 افراد کے خلاف 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں ان میں سعودی عرب سے 10، چین کے سات، امریکہ کے پانچ، یوکرین کے تین، سوڈان کے چھ ، فلپائن اور برازیل کے آٹھ، افغانستان کے چار، آسٹریلیا اور روس کے دو افراد شامل ہیں، جبکہ فرانس، مصر اور اردن کے ایک ایک فرد شامل ہیں۔

کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 83 غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں، اگلے مرحلے میں دیگر غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی جائیں گی، یہ غیر ملکی جماعت کے اراکین نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت وہ یہاں آئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا