English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں کورونا وائرس سے مزید ۱۴۰ اموات ، متاثرین کی تعداد ۱۰۶۷۵۰ ہوگئی

share with us

:20 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5،611 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 1،06،750 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 5،611 نئے کیسزملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثرہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تهائی حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہو گئی ہے اور 1325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔تمل ناڈو میں اب تک 12448 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور84 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4895 افراد کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں ’فائیو فیگر‘ کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 12140 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 719 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5043 افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے اوریہاں بھی متاثرین کی تعداد فائیو فیگرمیں پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 500 نئے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم اس دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔یہاں اب تک 10،554 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 168 جبکہ 4750 لوگوں کے علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5845 ہو گئی ہے جبکہ 143 افراد کی موت ہو چکی ہے، اور 3337 لوگ مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4926 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے اور 2918 لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں 2961 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 250 افراد کی موت ہو چکی ہے، اب تک 1074 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔تلنگانہ میں اب تک کوروناوا ئرس سے 1634 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 38 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1010 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 2532 اور کرناٹک میں 1397 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بالترتیب 52 اور 40 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکزکے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1317 ہو گئی ہے اور 17 اموات ہوئی ہیں۔پنجاب میں 38، ہریانہ میں 14، بہار میں نو، اڑیسہ میں پانچ، کیرالہ اور آسام میں چار چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا