English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات واپسی کے منتظر افراد کے لیے اہم اعلان

share with us

ابو ظہبی: 19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کرونا وائرس کے باعث اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے تھے، یکم جون سے واپس آ سکتے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل محفوظ واپسی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

آئی سی اے نے یو اے ای واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کو کہا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی سروسز ریذیڈنٹس انٹری پرمٹ پر رجسٹر کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے دبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں کو صرف مہمانوں کے لیے پرائیوٹ بیچز کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دبئی کرونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسس مینجمنٹ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ہٹانے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں جن میں عوامی پارکس کو کھولنا اور ہوٹلوں کے نجی بیچز کو کھولنا بھی شامل ہے۔

تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ ان اعلانات کے باوجود سخت حفاظتی اقدامات کو بھی لاگو کیا جائے گا جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور پانچ سے زیادہ افراد کا جمع نہ ہونا شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا