English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا کرونا وائرس کی تشخیص کھانسی کی آواز سے کی جاسکتی ہے؟

share with us

ریاض:19 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کرونا وائرس کی تشخیص کیا کھانسی کی آواز سے ممکن ہے؟ سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی کے ماہرین اس پر تحقیق کر رہے ہیں جس سے اس مرض کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں کھانسی کی آواز کے ذریعے کرونا وائرس کی تشخیص کے پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، یونیورسٹی کے ماتحت مصنوعی ذہانت پر اچھوتے انداز سے کام کرنے والے سینٹر سیادۃ نے بڑے پیمانے پر اس کا تجربہ شروع کردیا۔

مکہ مکرمہ میں واقع یونیورسٹی کے سیادۃ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسکالر مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانسی سے نکلنے والی آواز کا تجزیہ کر کے کرونا وائرس کی تشخیص کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

ام القری یونیورسٹی کے ماتحت سیادۃ سینٹر کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے انہیں ایسے رضا کاروں کی ضرورت ہے جو کھانسی کی آواز مطلوبہ طریقے سے ریکارڈ کر کے ہمیں پہنچائیں۔

ماہرین کے مطابق ضروری نہیں کہ وہ کرونا کے مریض ہوں یا انہیں سانس کا عارضہ لاحق ہو، کوئی بھی شخص جو کھانسی میں مبتلا ہو وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی کھانسی کی آواز ویب سائٹ پر ریکارڈ کروا سکتا ہے۔

سیادۃ سینٹر نے کہا ہے کہ کئی اسکالر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام تنفس کے بعض امراض مثلاً ٹھنڈ سے ہونے والے نزلے اور کالی کھانسی کی تشخیص آواز کی مدد سے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مرض کی تشخیص کے لیے لیباریٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑی، اس کے بغیر ہی مرض کی نشاندہی کرلی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا