English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کی سڑک پر راہل گاندھی کی مہاجر مزدوروں سے ملاقات کے ایک روز بعد دہلی پردیش کانگریس صدر حراست میں

share with us

:18 مئی 2020(فکروخبر/ذرائعدہلی پردیش کانگریس کے صدر انیل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ انیل چوہدری نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے پولیس نے اپنی رہائش گاہ پر حراست میں لے لیا ہے، پتہ نہیں کیوں؟ جیسے ہی مجھے معلوم چلے گا میں آپ کو مطلع کر دوں گا۔‘‘

ویڈیو میں انیل چودھری کہہ رہے ہیں ’’نمسکار، میں انیل کمار دہلی کانگریس پردیش کا صدر، آج جیسے ہی میں نیند سے بیدار ہوا، ہمارے علاقہ کے ایس ایچ او میرے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے حراست میں لیا گیا ہے اور میں گھر سے باہر نہیں جا سکتا۔ میں نہیں جانتا کیوں؟ لیکن اگر وہ مجھے معلومات دیں گے تو میں آپ کو یہ بھی بتاؤں گا کہ کیوں؟‘‘
وہیں، دہلی کانگریس نے انیل چودھری کو حراست میں لئے جانے پر ٹوئٹ کر کے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک طرف حکومت ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے وہیں دوسری طرف دہلی کانگریس کے صدر ان کی مدد کے لئے دن و رات مصروف ہیں، آج انیل چودھری کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا ہے، ہم حکومت کے اس آمرانہ رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

دہلی پولیس نے بھی انیل چودھری کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انیل چودھری نے اس وقت نہ تو ماسک لگایا تھا اور نہ ہی جسمانی فاصلے کے قواعد پر عمل کیا تھا، جب وہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ موجود تھے۔

غور طلب ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے نافذ ہونے والے ملک گیر لاک ڈاں نے ملک کے مہاجر مزدوروں پر بدحالی کا پہاڑ توڑ دیا ہے۔ غریب بے سہارا مزدور اپنی جان بچانے اور پیٹ بھرنے کے لئے پیدل گھروں کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ راجدھانی دہلی کی سڑکوں پر روزانہ ہزاروں مزدور اپنی زندگی کی بقا کے لئے پیدل چل کر جدوجہد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ہفتے کے روز راہل گاندھی دہلی کی سڑکوں پر نکلے اور بہت سے مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیے۔ مزدروں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران راہل گاندھی نے سبھی مزدوروں کو ماسک، کھانا اور پانی دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنان سے گاڑیاں منگوائیں اور انہیں گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا