English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھائی گئی

share with us

نئی دہلی: 17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت مکمل لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو آج خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کو مزید آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتھارٹی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھانے کے لئے کہا ہے۔
واضح رہے کہ پورے ملک میں 25 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کا آخری دن ہے اور چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ اس سے متعلق ہدایات وزارت داخلہ کے ذریعہ جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
اتھارٹی نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت حاصل اختیار کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کے سبھی وزارتوں اور محکمہ کو لاک ڈاؤن کے اقدامات کے لئے 31 مئی تک جاری رکھنے کا احکامات دیا جاتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکزی کیٹیوکمیٹی (این ای سی) کو بھی لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے کے لئے ضروری معاشی سرگرمیوں کو کھولے جانے کے پیش نظر پہلے سے نفاذ ہدایات میں ترمیم کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔
اتھارٹی نے اس سے پہلے بھی ایکٹ کی دفعہ 6(2) (1) کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے 24 مارچ، پھر 14 اپریل اور بعد میں یکم مئی کو بھی حکومت کے سبھی وزارتوں اورمحکموں کو ملک میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل بند جیسے اقدامات کا حکم دیاتھا۔ اس کی بنیاد پر 25 مارچ سے 14 اپریل، 15 اپریل سے 3مئی اور 4 مئی سے 17 تک کے مکمل بند کے تین مرحلوں کا نفاذ کیا گیا تھا۔
واضح رہیکہ وزیراعظم نریندر مودی نے 12 مئی کو قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ چوتھا مرحلہ نئے رنگ وروپ میں سامنے آئے گا اوراس میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے ضروری زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ریاستوں کے مشوروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس سے متعلق ہدایات بھی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ملنے والے مشوروں کی بنیاد پر تیار کئے جائیں گے۔ اس سے ایک دن پہلے مسٹر مودی نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا