English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار االعلوم دیو بندکے طلباء بھی پیدل اپنے شہروں کو روانہ !!

share with us

:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک میں لاک ڈاون کے باعث مختلف شہروں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے پیدل سفر کرنے کی خبریں لگاتار سامنے آرہی ہیں ،وہیں اب ایک پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے کہ دارالعلوم دیو بند کے طلبا بھی پیادہ ہی سفر کے لئے نکل پڑے ہیں

دراصل ملک میں کورونا وائرس کے باعث اچانک ہوئے لاک ڈاون سے مختلف مقامات پر لوگ پھنسے رہ گئے، کئی یوینیورسٹی اور کالجس کے طلبا کو بھی گھر جانے کا موقع نہیں ملا ،  ملت ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق دار العلوم دیو بند میں زیر تعلیم طلبا کے ساتھ  بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا ، جو طلبا قریبی علاقوں والے تھے وہ تو کسی طرحاپنے علاقہ پہونچنے میں کامیاب ہو گئے لیکن دور دراز شہروں کے طلبا ٹرین یا بسوں کا بندو بست نہ رہنے کی وجہ سے وہیں پھنسے رہ گئے، سوشل میڈیا پر آج ایک میسج گردش کر رہا ہے، جس میں میں دارالعلوم دیوبند میں پڑھنے والے طلباء نے پیدل ہیں ہی نکل جانے کا فیصلہ کیا ہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا میسج یہاں ملاحظہ کریں
محترمان..!!! و عزیز از جان!!!
آؤ! پیدل ہی نکل جاتے ہیں!
ہم طلبہ نے خود ذاتی طور پر پوری کوششیں کرلیں، اور تمام لوگوں سے رابطہ کرکے اپنا مدعا ان کے سامنے رکھا، لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوسکا، چوں کہ ہمارے درمیان بہت سے، بلکہ اکثر وہ طلبہ ہیں جو کار کا کرایہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے، اس لیے ہم طلبہ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اللہ کے بھروسے ”پاپیادہ کارواں“ نامی قافلہ بناکر 05-18-2020 بروز پیر بعد نماز مغرب ٹھیک رات آٹھ بجے پیدل روانہ ہوں گے؛ چوں کہ یہی آخری حل ہے، یہ قافلہ دیوبند جی ٹی روڈ سے نکل کر سوشل ڈسٹینسنگ (سماجی دوری) کا پالن کرتے ہوئے ایک ایک میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوئے مظفر نگر، بجنور، مرادآباد، بریلی ہوتے ہوئے بہار کی جانب روانہ ہوگا، پہلا پڑاؤ مظفرنگر میں ہوگا، پھر اس کے بعد مسلسل گاہے بگاہے قیام کرتے ہوئے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہوگا۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا کوئی بہتر انتظام کردے اور ہمیں باسلامت گھر پہنچادے!
زادِ راہ:
(1) دو دنوں کا مختصر سوکھا کھانا (وہ اشیاء جو آپ کا پسندیدہ ہو) باقی اللہ بہترین رزق دینے والا ہے۔
(2) ایک بوتل پانی
(3) ایک چادر و مچھردانی اگر میسر ہو
(4) چھاتا یا رومال تاکہ دھوپ سے بچا جاسکے
(5) ضروری اشیاء سے پیک ایک پٹھو بیگ
آپ تمام مطمئن رہیں، اللہ بہترین انتظام کرنے والا اور بہترین رزق دینے والا ہے۔
سو (100) طلبہ کا قافلہ پورے طور پر اپنے ساز و سامان کے ساتھ تیار ہے، باقی جو ساتھی بھی اس قافلہ کے ساتھ روانہ ہونا چاہتے ہوں تو ہم انھیں مرحبا کہتے ہیں، کہ تعداد جتنی زیادہ ہوگی مشقت اتنی ہی کم ہوگی، وہ حضرات ”پاپیادہ کارواں“ کے اس وہاٹس اپ نمبر پر اپنا نام، ضلع اور اپنا موبائیل نمبر سینڈ کردیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا