English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام کو قرض کی نہیں فوری پیسوں کی ضرورت ،مرکزی حکومت کے معاشی پیکج پر راہل گاندھی کا رد عمل

share with us

:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی کے سابق  صدر راہل گاندھی نے علاقائی میڈیا کے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس کی جس میں ملک کے موجودہ حالات اور مرکزی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ معاشی پیکیج کے بارے میں کھل کر رد عمل ظاہر کیا۔  ۲۰؍ لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم مودی سے گزارش کی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں پیدا شدہ  حالات کو سمجھیں اور معاشی پیکیج کے تعلق سے از سر نو غور کریں کیونکہ لوگوں کو قرض کی نہیں بلکہ فوری طور پر پیسے کی ضرورت ہے۔راہل گاندھی نے تقریباً سوا گھنٹہ تک چلی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا بحران کے درمیان جاری لاک ڈاؤن نے کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کے سامنے کئی طرح کے مسائل کھڑے کر د ئیے ہیں۔ اس وقت وہ پیسے کی قلت محسوس کر رہے ہیں، انھیں پیسے کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت پی ایم مودی کو پوری کرنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مودی جی کو چا ہئے کہ وہ ہندوستان کے دل کو دیکھ کر پیسہ دیں، نہ کہ غیر ملکی ریٹنگ پر توجہ دیں۔ ملک میں اس وقت بحرانی کیفیت ہے، چھوٹے تاجر پریشان ہیں، ملک کا کسان پریشان ہے، مزدور بھی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں حکومت کی ترجیحات یہ ہونی چاہیے کہ وہ ان ضرورت مندوں پر توجہ دے، نہ کہ عالمی ریٹنگ پر۔راہل  کے مطابق  ملک کے حالات سے سبھی واقف ہیں اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر کسی ماں کا بیٹا تکلیف میں ہے تو ماں اسے قرض نہیں دے گی بلکہ فوراً مدد کریگی۔ ٹھیک اسی طرح اس وقت ہندوستان کے کسانوں، غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو قرض کی نہیں بلکہ امدادی پیکیج کی ضرورت ہے۔ اس وقت ضرورت ہے کہ  ان کی جیب میں براہ راست پیسے ڈالے جائیںاور ان کی مدد کی جائے۔پی ایم مودی  ماں والا رویہ اپنائیں ساہو کار نہ بنیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا