English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ۸۵ ہزار سے تجاوز کر گئی ، ۲۷۵۲ افراد اب تک ہلاک

share with us

:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں سب سے زیادہ 29 ہزار 100 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میزورم اور اروناچل پردیش میں ایک ایک کیسز کے ساتھ دونوں ریاستیں کورونا کے معاملے میں سب سے بہتر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ہر لمحہ تیزی سے بدل رہی ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 393 تک پہنچ چکی ہے۔متاثرین میں سے 3 لاکھ 8 ہزار 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 17 لاکھ 61 ہزار 60 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار 940 ہو چکی ہے۔ 2 ہزار 752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہاں 30 ہزار سے زائد افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 29 ہزار 100 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میزورم اور اروناچل پردیش میں ایک ایک کیسز کے ساتھ دونوں ریاستیں کورونا کے معاملے میں سب سے بہتر ہیں۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 88 ہزار 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا