English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ علماء کی کاوشوں سے تبلیغی جماعت کے 600سے افراد دہلی سے تمل ناڈو روانہ

share with us

نئی دہلی:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کوارنٹائن سینٹرس کی مشقتوں اور ناکردہ گناہوں کی لعنت و ملامت جھیل رہے تمل ناڈو کے644 جماعتیوں کو آج دوپہر تین بجے پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ ترچراپلی(تمل ناڈو) واپس بھیجا گیا۔بتادیں کہ مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دوہزار سے زائد لوگوں کو وہاں سے نکال کر لایا گیا تھا جو یا تو کوارینٹائن سینٹر س میں رکھے گئے یا ہسپتال میں داخل کئے گئے۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈیڑھ ماہ بعد دہلی نے سرکار نے سبھی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ تبلیغی جماعت کے ممبر کو کوارنٹائن سینٹرس سے چھوڑیں، سرکار کی طرف سے اس آپریشن کی ذمہ داری نوڈل افسر سنیل بینوال نے ادا کی۔ ان 644 میں سے 605 افراد دہلی میں محبوس تھے جب کہ 12 نوح، 8 سہارنپور، 10 سنبھل اور 9 بلند شہر میں موجود تھے۔

جس وقت ان لوگوں کو اسٹیشن سے روانہ کیا جارہا تھا وہاں جمعیۃ علماء ہند کے خدام و کارکنان اور جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان ان کی خدمت کے لیے موجود تھے۔ روانگی سے قبل تمل لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے عید سے قبل ان کے لیے وطن جانا آسان ہو سکا۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان سبھی جماعتیوں کے لیے افطار، عشائیہ، سحری اور پانی کا مکمل نظم کیا گیا۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں نے سبھی سیٹوں پر کھانے کی چیزیں بالترتیب پہنچائی۔


قبل ازیں تمام جماعتی احباب کے لیے سفری اجازت نامہ، فوری سواری کاانتظام اور پولس انتظامیہ کے تعاون سے ان کو مختلف سینٹروں سے پرانی دہلی پہنچانے کا عمل بھی جمعیۃ کی ٹیم نے انجام دیا۔ اس کے لیے باضابطہ مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں ایک وہائٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ جماعتی احباب کے لیے الگ الگ جگہوں سے کام کرنے والوں کو ایک ساتھ جوڑا جا سکے۔
رات سے ہی جمعیۃ کے احباب ایک دوسرے سے مسلسل رابطہ میں تھے اور ان کی نگرانی میں سبھی جماعتی احباب کو صبح سات بجے امبیڈکر اسٹیڈیم جمع کیا گیا، وہاں کارروائی ہونے کے بعد ان کو پرانی دہلی لایا گیا۔ ٹرین اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ بعد تین بج کرتیرہ منٹ پر روانہ ہوئی، جو 28 گھنٹے کے سفر کے بعد چینئی ہوتے ترچراپلی (ترچی) پہنچے گی۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے ذمہ داران وکارکنان ان کا چینئی میں بھی استقبال کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا