English   /   Kannada   /   Nawayathi

آلہ باد ہائی کورٹ کے نوٹس کے بعد یوگی حکومت نے واپس لیا مزدوروں سےجبرا ۱۲ گھنٹہ کام کروانے کا نوٹیفکیشن

share with us

:17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اپنے قدم پیچھے کھینچتے ہوئے مزدوروں سے 12 گھنٹے کام کرائے جانے کو لے کر جاری نوٹیفکیشن واپس لے لی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ ریاستی حکومت سے جواب طلب کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا، حالانکہ اس تعلق سے آئندہ 18 مئی کو سماعت ہونی ہے۔ یوگی حکومت کے ذریعہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کیے جانے کی خبر سے مزدوروں میں خوشی کا ماحول ہے اور لگاتار یوگی حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہی مزدور تنظیموں نے بھی اس قدم کا استقبال کیا ہے۔ نوٹیفکیشن منسوخ کیے جانے کے بعد ایک بار پھر اتر پردیش کے رجسٹرڈ کارخانوں میں نوجوان مزدوروں کے کام کی مدت روزانہ 8 گھنٹے اور ہفتہ میں 48 گھنٹے ہو گئی ہے۔

دراصل لیبر ایکٹ کے تحت اتر پردیش کے رجسٹرڈ کارخانوں کو نوجوان مزدوروں سے کچھ شرطوں کے ساتھ ایک دن میں 12 گھنٹے تک کام کرانے کی چھوٹ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن یوگی حکومت نے ایک ہفتہ قبل ہی جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یوگی حکومت اپوزیشن پارٹیوں اور مزدور تنظیموں کی تنقید کا نشانہ بن رہی تھی۔ اس سلسلے میں ورکرس فرنٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی بھی داخل کی تھی جس پر سماعت کے دوران یوگی حکومت کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ میں داخل مفاد عامہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کارخانہ ایکٹ کی جس دفعہ 5 کے تحت یوگی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا، وہ غیر آئینی ہے۔ لہٰذا اس دفعہ کا استعمال کر جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی غیر آئینی ہے۔ عرضی دہندہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نوٹیفکیشن سے مزدوروں کی زندگی کے بنیادی حقوق اور لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور زیادہ منافع کے لیے مزدوروں کا استحصال شروع ہو جائے گا۔ عدالت نے اس عرضی کے مدنظر مرکزی و ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عرضی پر آئندہ سماعت 18 مئی کو کیے جانے کی بھی بات کہی گئی۔ یہ حکم چیف جسٹس گووند ماتھر و جسٹس سدھارتھ ورما کی بنچ نے سنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا