English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی راج : 45دن کورنٹائن سینٹر میں گزارنے کے باوجود بھی کیوں نہیں گھر بھیجا جارہا ، بی ایس پی رہنما نے انتظامیہ کے طریقہ کار پر اٹھائے سوال

share with us

نئی دہلی:16 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر وایم پی کنور دانش علی نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر لوگوں کو کوارنٹائن سینٹر میں رکھا جارہا ہے۔

دانش علی نے اس سے متعلق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج ایک خط لکھ کر قرنطینہ کی مدت پوری کرچکے لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کے تعلق سے افسران کو مناسب ہدایات دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعوری طور پر لوگوں کو زیادہ دنوں تک سینٹر میں رکھنا ان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے اورانتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کرتی ہے۔

امروہہ کے ایم پی نے مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا متاثرین کے رابطہ میں آنے والے مشتبہ افراد کو 14 سے 21 روز تک قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کا التزام کیا گیا ہے۔ پورے اترپردیش میں جن ہزاروں افراد کو پہلے مرحلے کے لاک ڈاؤن سے ہی سینٹر میں رکھا گیا تھا خاص طور سے ان کے پارلیمانی حلقہ میں گذشتہ 45 روز سے 25 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں اوران کی جانچ رپورٹ بھی منفی آئی ہوئی ہے۔قرنطینہ کی طےشدہ مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ یہی حالت ریاست کے دیگر اضلاع کی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں حکومت کی نیت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔بے قصور لوگوں کو جان بوجھ کر پریشان کیا جارہا ہے،یہ عام آدمی کے بنیادی حقوق کوسلب کرنا ہے۔ایسی صوت حال میں قرنطینہ کئے گئے لوگ کسی دوسری بیماری کے شکار نہ ہو جائیں اس لئے انہیں فوری ان کے گھر بھیجا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا