English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی ریاست کے عزائم خطرناک ہیں':تجزیہ نگار کا خیال

share with us

القدس:10/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)بیت المقدس کے امور کے فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر جمال عمرو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے القدس اور مسجد اقصیٰ کیحوالے سے عزائم خطرناک ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے قبلہ اول کے خلاف سازشیں زیادہ شدت اختیار کرگئی ہیں۔ اس وقت ہر طرف سے قبلہ اول کے خلاف سازشوں کی یلغار ہو رہی ہے۔

انہوں نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قبلہ اول کے دفاع کے لیے اقدامات کریں۔ جمال عمرو نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے فوری طورپر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلانے کامطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم قدسی کو صہیونی ریشہ دوانیوں سے بچانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب القدس کی خاتون مرابطہ ھنادی الحلوانی کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا