English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کو دوبارہ کھولنے پر وائٹ ہاؤس، کرونا ٹاسک فورس اور سی ڈی سی میں اختلاف

share with us

واشنگٹن:09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے معاملے پر وائٹ ہاؤس، کرونا ٹاسک فورس وار سی ڈی سی میں اختلاف پیدا ہوگیا، سی ڈی سی نے کاروبار کھولنے کیلئے سترہ صفحوں کی نئی گائیڈ لائن تیار کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نئی اور مہلک ترین وبا کرونا وائرس پر قانو پانے کیلیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے اب ملک کھولنے کی باتیں کی جاری ہیں جو کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس، کرونا ٹاسک فورس اور سی ڈی سی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، سی ڈی سی گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کرونا وائرس بے قابو ہوسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی تجاویز مسترد کر دیں، سی ڈی سی نے کاروبار کھولنے کیلئے سترہ صفحوں کی نئی گائیڈ لائن تیار کی تھی، نئی گائیڈ لائنز شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں اور عبادت گاہوں کے لئے تھیں۔ کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ فوری طورپرکاروبار زندگی معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے نئی گائیڈ لائنز سی ڈی سی کو واپس بھیجنے کا کہہ دیا، بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تین ماہ پہلے والے حالات دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی اداروں میں اختلافات پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بروقت درست فیصلے نہیں کیے جبکہ ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی ڈیموکریٹ پارٹی سیاست کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا