English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک حکومت نے عام وبا کے خلاف مؤثر اقدامات میں عالمی سطح پر مثالیں قائم کی ہیں، مشیرِ اطلاعات

share with us

انقرہ:09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون  نے کورونا کے خلاف  جنگ  کے عمل اور بعد کے دور کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

جناب آلتون نے  ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ہماری دنیا اپنی تاریخ کے مزید ایک کٹھن دور سے گزر رہی ہے، ترکی نے  اس سلسلے میں کم سے کم  سطح پر متاثر ہونے کے لیے ہر شعبے میں انتہائی اہم کارنامے سر انجام دئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت میں اور دیگر متعلقہ شعبہ جات میں ترکی  سخت امتحانات سے گزرا ہے اور  یہ مزید  امتحانات سے نبرد آزما ہے۔  جس طرح ہم نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح مہلک وائرس کے خلاف قوم و حکومت کے باہمی تعاون سے   ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں۔

وبا کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، حفظان صحت نظام میں اپنے پاوں پر جم کر کھڑے رہنے، بنیادی ضروریات  کی ترسیل کو ممکن بنانے اور رائے عامہ کے نظام کو برقرار رکھنے جیسے معاملات میں ترکی  نے دنیا بھر کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جانب وائرس سے نبرد آزما ہونے کے وقت دوسری جانب وبا کے بعد کی تیاریوں کے حوالے سے  ہر سطح پر اقدامات  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں بڑی توجہ کے ساتھ اٹھائے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا