English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل سے دوستی دہشت گردی کی حمایت اور ناقابل معافی جرم ہے:ھنیہ

share with us

09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہیکہ غاصب اور ظالم اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مہمات چلانے والے دہشت گردی کی حمایت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حماس اسرائیل کے ساتھ دوستی کو ناقابل معافی جرم تصور کرتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کو دہشت گردی میں مدد اور حوصلہ افزائی کررہیہیں۔ اسرائیل نوازوں کی وجہ سے صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے کی کوشش سنگین جرم اور ناقابل معافی غلطی ہے۔ ایسا کرنے والے باغی ہیں اور فلسطینی اور پوری مسلم امہ کے پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا ماحول پیدا کرنے اور اس جرم کے جواز کے لیے کوشش کرنے والے مظلوم فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ صہیونی دشمن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسے عناصر اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے سیاسی، ابلاغی، اقتصادی، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ بعض عرب ممالک کی حکومتیں مسلم امہ کے جسد میں صہیونیت کے کینسر کو پیوست کرنا چاہتی ہیں۔

حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی جہدو جہد جاری رکھے گی اور کسی دوسری طاقت کو فلسطینی قوم کے حقوق کے سودے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا