English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت

share with us

یروشلم:09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز)اسرائیلی صدر رئوف ریفلین نے لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ اسرائیلی صدر کی طرف سے یہ دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری جانب حال ہی میں نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ اور بلیو وائٹ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کے درمیان شراکت اقتدار کے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔

اسرائیلی کنیسٹ نے بھی اس معاہدے کی توثیق کردی ہے جس کیبعد موجودہ عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو اپنی نئی کابینہ تشکیل دینے کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 'کے اے این' کے مطابق صدر ریفلین نے کنیسٹ کے 72 ارکان کی جانب سیسفارش کرنے پر نیتن یاھو کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

نیتن یاھو کے پاس کابینہ کی تشکیل کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے۔ نیتن یاھو کو  کابینہ کی تشکیل کی دعوت دینے کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل چوتھی بار کنیسٹ کے انتخابات کرانے سے بچ گیا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ کے 72 ارکان نے صدر رئوف ریفلین کو ایک مشترکہ مکتوب بھیجا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ باضابطہ طورپر نیتن یاھو کو بئی حکومت کی تشکیل کی دعوت دی

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا