English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس حساس دور میں بھی اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے سے باز نہیں آ رہا:ترکی

share with us

استنبول: 07 مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)ترکی نے اسرائیل کے غیر قانونی رہائشی بستیوں میں توسیع کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہیکہ " اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا، دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع غیر قانونی رہائشی بستی افرات میں ہزاروں مکانات کے اضافے سے متعلق، بیان اسرائیل کے قانون قاعدے سے بے نیاز لا پرواہ طرز عمل کی حالیہ مثال ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے حساس دور میں بھی کہ جب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور امن و استحکام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت محسوس کی جا رہی اسرائیل اپنے داخلی حساب کتاب میں مصروف ہے اور فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے کا کوئی موقع خالی نہیں جانے دے رہا۔ فلسطینی زمین پر غیر قانونی رہائشی بستیوں میں اضافے سے اس کا مقصد دو حکومتی حل کے تصور کو ختم کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا ان تمام غیر قانونی کاروائیوں کو فی الفور ختم کرنا امن و استحکام اور سلامتی کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے فیصلوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس فیصلے کی ایک دفعہ پھر سختی سے مذمت کرتے اور برادر فلسطینی عوام اور اس کے برحق دعوے کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع غیر قانونی یہودی رہائشی بستی میں 7 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا