English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر اسلحہ کی پابندی نہ ہٹانے کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر روحانی

share with us

تہران: 06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر عائد پابندیوں  کو نہ ہٹائے جانے  کے سنگین نتائج سامنے  آئیں گے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق حسن روحانی نے کابینہ  کے اجلاس میں کہا ہے کہ ’’امریکہ اسلحہ پر پابندی کو ہٹائے جانے کی مخالفت کررہا ہے۔  امریکی انتظامیہ کو یہ اچھی طرح جان لینا چاہیے، اسلحہ  پر پابندیوں کو ہٹایا جانا جوہری معاہدے کی ایک شرط ہے۔  ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس کے سنگین نتائج  بھگتنے پڑیں گے۔

انہوں نے اس پابندی کے خلاف تہران انتظامیہ کے اقدامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تو  کہا ہے کہ  میں متعلقہ ممالک  کو جوہری معاہدے کے حوالے سے روانہ کردہ خط میں  اس چیز کا واضح طور پر ذکر کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا