English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے صدر ایردوان کی کوششوں کو خراجِ تحسین : یورپی یونین کمیشن سربراہ

share with us

 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع)یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسلا ون دن لیین  نے ’’کورونا وائرس کے خلاف  عالمی جدوجہد  کے سلسلے میں بین الاقوامی ضمانت  پروگرام ‘‘ میں شرکت کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

لیین نے  ٹویٹر پر کووڈ۔19 کی تشخیص، علاج معالجہ اور ویکسین کی تیاری   کے سلسلے میں فنڈز کی فراہم کی غرض سے  ویڈیو کانفرس  کے ذریعے منعقدہ پروگرام میں شامل عالمی سربراہان اور اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کرنے پر مبنی ایک پیغام جاری کیا۔

صدر  ایردوان کے ٹویٹر پر شیئر کردہ پروگرام  سے خطاب کا حوالہ دینے والی وون در لیین نے ’’آپ کی مدد شناسی کے‘‘ ہم مشکور و ممنون ہیں  الفاظ صرف کیے ہیں۔

باور  رہے  کہ ویڈیو کانفرس کے  ذریعے منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں ویکسین کی سرعت سے  ایجاد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کی ضمانت دی گئی تھی۔  اس کے بعد یورپی یونین کمیشن کی قیادت میں منعقدہ  بین الاقوامی ضمانت پروگرام  میں بھاری تعداد میں ممالک، عالمی تنظیموں، مالی اداروں، شہری تنظیموں، نجی شعبوں اور اوقاف کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

ترک صدر  نے اس دوران کہا تھا کہ’’ تیار کی جانے والی ویکسین تک حصول کو ضمانت میں  لیا جانا چاہیے اور  اس کے استعمال میں کسی بھی ملک کو پیچھے نہیں رکھا جانا چاہیے‘‘ اصول پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ ہم ویکسین کی تیاری کے دوران ہر ممکنہ تعاون کریں گے اور  اس ضمن میں  ترکی کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقوم کا اعلان 23 مئی تک  کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا