English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی طیاروں نے شام میں داخل ہو کر فوجی مقامات پر حملے کئے ہیں: اسد انتظامیہ

share with us

 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع)شام میں بشار الاسد انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شامی حدود میں داخل ہو کر ملک کی شمالی تحصیل حلب کے بعض فوجی مقامات پر حملے کئے ہیں۔

اسد انتظامیہ کی نیوز ایجنسی صنعاء نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت حلب کی جنوب مشرقی تحصیل سفیرہ میں فوجی مقاصد کے لئے زیر استعمال "تحقیقاتی مرکز" پر حملہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق حملے میں سفیرہ میں موجود بعض انتظامی فوجی ڈپووں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ حملے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سفیرہ میں انتظامیہ کی فیکٹریاں پائی جاتی ہیں اور علاقے میں انتظامی فورسز کے علاوہ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فورسز  کے ماتحت دہشتگرد گروپ بھی موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا