English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایشیائی ممالک میں کورونا کی تازہ صورت حال،عراق میں دوبارہ کرفیونافذ کرنے کا فیصلہ

share with us

عراق 04مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )دنیا بھر میں اب تک کورونا  سے رونما ہوئی اموات کی تعداد دو لاکھ اڑھتالیس ہزار، متاثرین کی تعداد پینتیس لاکھ چون ہزار تک   جبکہ صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد  گیارہ لاکھ پچاس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

 کورونا کے باعث  اردن میں  چار سو اکسٹھ افراد ہلاک اور ایک ہزار تین سو ایک افراد کے اضافے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بیس ہزار اکہتر تک جا پہنچی ہے۔ 

دوسری جانب حکومت نے  بدھ کے روز سے حالات معمول پر لانے کا  عندیہ بھی دیا ہے ۔

تھائی لینڈ میں اموات کی تعداد چون اور متاثرین کی دو ہزار نو سو ستاسی ،جنوبی کوریا میں  کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد دو سو باون اور متاثرین کی تعداد دس ہزار آٹھ سو ایک  ہے۔

دوسری جانب،عراقی شہر کرکوک میں کورونا کے باعث دوسری بار  کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جس کا فیصلہ ملک میں دوبارہ سے کورونا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی پر کیا گیا ہے ۔

 سوڈان میں اس وبا سے اب تک اکتالیس افراد ہلاک اور پانچ سو بانایشیائیوے متاثر ہوئے ہیں ، وزیر مواصلات  ہاشم ابن عوف میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ گزشتہپ ہفتے سے اپنی رہاِش گاہ پر زیر قرنطینہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا