English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ: پومپیو اور دیگراسمبلی ممبران کی طرف سے ترکی کا شکریہ

share with us

واشنگٹن: 03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طبّی امداد کی فراہمی پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پومپیو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے شکر گزار ہیں۔ ترکی کا تعاون دنیا بھر میں کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں مصروف امریکی کمپنیوں کا مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ان حالات پر ہم مل کر قابو پائیں گے اور زیادہ مضبوط ہو کر نکلیں گے"۔

دوسری طرف اسمبلی ممبران نے بھی ٹویٹر سے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر ایلکس مونی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے ترکی کی طرف سے بھیجی گئی طبّی امداد اس کی نیک نیتی اور اتحاد و تعاون کا اظہار ہے۔ درپیش بحرانی دور میں اس اتحاد و تعاون کے اظہار پر ہم ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسمبلی میں ترکی دوستی گروپ کے رکن سٹیو چیبٹ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " کووِڈ۔19 کے خلاف اگلی صفوں میں مصروف جنگ صحت کے عملے کے لئے رواں ہفتے میں دوسری دفعہ فراہم کردہ امداد پر میں ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈیموکریٹ ممبر ایلسی ہیسٹنگ نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فراہم کی گئی امداد قابل تعریف ہے"۔

جنوبی کیرولین کے ممبر جو ولسن نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ۔ترکی دوستی پر توجہ مرکوز رکھنے والے ترکی دوستی گروپ کے نائب صدر کی حیثیت سے ہم اس فراخ دلی پر اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ممنونِ احسان ہیں۔ یہاں ترکی کے سفیر سردار کلچ بھی ترکی کی کامیاب نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہم مل کر کام کریں گے اور ترکی اور امریکہ کے عوام کو ووہان وائرس سے بچائیں گے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا