English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 ہوگئی، 327 جاں بحق

share with us

اسلام آباد: 29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 ہوگئی جن میں سے اب تک 327 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی ہے جن میں سے 3425 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 8530 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، مزید 806 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5827 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا 2160، بلوچستان میں 915، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں 330 جب کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 312 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں4 اورگلگت بلتستان میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔

رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر اور اصول

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا