English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2131 نئے کیسز،95 ہلاکتیں

share with us

انقرہ :28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 'کرونا' (کوویڈ ۔ 19) کے مزید 2131 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران مزید 95 افراد کرونا سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2900 ہوگئی ہے۔

ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طورپر ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں ترکی کے اندر کے کیسز کے ساتھ ساتھ امریکا اور یورپی ممالک میں موجود ترک شہریوں کے کیسز بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے 33 ہزار 791 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار 143 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

ترک حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی ہے۔ تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار بند کردیے گئے ہیں جب کہ ہفتہ وار تعطیل پر لوگوں کے گھروں سے باہر جانے پربھی پابندی عاید ہے۔

ادھر کل سوموار کے روز ترک وزارت داخلہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے 402 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا