English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی سے وسیع تعداد میں طبی سازو سامان کی اماداد امریکہ روانہ

share with us

انقرہ :28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )امریکی حکومت کے نام  پر میں  نیٹو میں ہمارے اتحادی ترکی  کا ہم   بڑی سخاوت سے کام لیتے ہوئے  میڈیکل اور دیگر لازمی  سازو سامان  کا عطیہ کرنے پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی سفیر

کورونا  کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ متحدہ امریکہ  کو ترکی کا عسکری کارگو طیارہ دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہو گیا  ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر ترکی نے  کووڈ۔19 کے خلاف جنگ  میں تعاون کے زیرِ مقصد امریکہ کو جراحی ماسک، فیس شیلڈ، این۔95 ماسک اور گاون سمیت بھاری تعداد میں طبی سازو سامان  بھیجا ہے۔

وزارتِ دفاع و وزارتِ صحت کی جانب سے تیار کردہ  سامان کو اے۔400 قسم کے بڑے کارگو طیارے پر لوڈ کیا گیا۔

انقرہ کے فوجی بیس سے اڑان بھرنے والے طیارے پر لادے گئے سامان  پر صدارتی  نشان  سمیت مولانا جلال الدین رومی کے اس قول کو جگہ دی گئی ہے’’نا امیدی کے بعد ہمیشہ امید کی کرن نمو دار ہوتی ہے، تاریکی کے بعد سورج کا اُجالا لازمی ہوتا ہے۔‘‘

انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے  تحریری پیغام کے ساتھ شکریہ ادا کیا ہے۔

 پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’عام وبا کے خلاف جاری جدوجہد   کی طرح کے بحرانی ادوار میں ایک جیسی سوچ کے مالک اتحادی وشراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون، تیز رفتار اور  مؤثر جواب  کے حصول میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم  میں سے کوئی بھی اس چیز کو واحدانہ طور پر سر انجام نہیں دے سکتا۔  امریکی حکومت کے نام  پر میں  نیٹو میں ہمارے اتحادی ترکی  کا ہم   بڑی سخاوت سے کام لیتے ہوئے  میڈیکل اور دیگر لازمی  سازو سامان  کا عطیہ کرنے پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔  یہ  عمل امریکہ اور ترکی کے باہمی تعلقات  کی مضبوطی  کا آئینہ دار ہے اور  یہ ملک ہمارے اہم ترین اتحادیوں میں شامل ہے۔ ہم ترکی کے ساتھ اس معاملے میں اور دیگر متعدد  مشترکہ اولیت کے حامل تعاونی امور کو جاری رکھنے  کے دیرینہ خواہش مند ہیں۔ میں امریکی عوام کی مدد اور  اس دوستانہ مؤقف  پر حکومت ترکی  اور ترک عوام کا مشکور و ممنون ہوں۔‘‘

یاد رہے کہ ترک مسلح افواج کے کارگو طیارے  اس سے قبل اٹلی، اسپین، مقدونیہ، مونٹیگری، سربیا، بوسنیا، کوسووا، برطانیہ اور صومالیہ کو امدادی سامان کی ترسیل کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا