English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے شراکت اقتدار فارمولے کی منظوری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس 27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو اور بلیو وائیٹ اتحاد کے صدر بینی گینٹز کے درمیان طے پائے شراکت اقتدار فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فارمولے کے تحت نیتن یاھو اور بینی گینٹز باری باری وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالیں گے اور اپنی مرضی کی کابینہ تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں طویل کشاکش اور سیاسی محاذ آرائی کے بعد نیتن یاھو اور بینی گینٹز شراکت اقتدار کے ایک فارمولے پرمتفق ہوئے تھے۔

عبرانی اخبار'ہارٹز' کے مطابق نیتن یاھو اور گینٹز کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کے حوالے سے کنیسٹ میں ایک بل پیش کیا گیا تھا۔ کنیسٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ اس بل کی منظوری دے دی۔ اس فارمولے کے تحت دونوں رہ نما باری باری حکومت سازی کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا