English   /   Kannada   /   Nawayathi

'اسرائیلی ریاست کی ایک تہائی آبادی فلسطینیوں پر مشتمل'

share with us

مقبوضہ بیت المقدس27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )اسرائیل میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صہیونی ریاست کی کل آبادی 91 لاکھ 90 ہزار ہے۔ ان میں 74 فی صد یہودی ہیں جب کہ فلسطینیوں کی تعداد 21 فی صد سے زاید ہے۔

اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام کی مناسبت سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں صہیونی ریاست کی کل آبادی کا ایک تہائی فلسطینیوں پر مشتمل ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق عبرانی ریاست میں یہودی باشندوں کی تعداد 68 لاکھ 60 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 74 فی صد ہے۔ اندرون فلسطین کے بسنے والے عرب باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار ہے جو کل آبادی کا 21 فی صد ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی بقیہ آبادی میں پانچ فی صد عیسائی اور دوسری اقوام کے باشندے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء میں فلسطینی سرزمین پر نام نہاد اسرائیلی ریاست قائم کی گئی تھی۔ قیام اسرائیل کے بعد وہاں سے لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو ملک بدر کردیا گیا یا انہیں بے رحمی کے ساتھ اجتماعی قتل عام کے ذریعے شہید کردیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا