English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان ميں حکومت مخالف مظاہرے

share with us

 

27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور بندشوں کے باوجود لبنان ميں گزشتہ رات ہزاروں افراد نے احتجاج کيا۔ ملک کے کئی بڑے شہروں ميں مظاہرين اقتصادی بحران پر احتجاج کے ليے سڑکوں پر نکلے۔ کئی مقامات پر مظاہرين نے ٹائروں کو آگ لگائی اور روڈ بلاک کر ديے تاہم پوليس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے مظاہرين کو منتشر کيا۔ لبنان ميں معاشی بدحالی کے باعث گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہرے وقفے وقفے سے جاری ہيں۔ مظاہرين حکمران جماعت اور امراء کے خلاف سراپا احتجاج ہيں۔ لبنان کو اس وقت سن 1975 سے سن 1990 کے درميان لڑی گئی خانہ جنگی کے بعد ملکی تاريخ کے بد ترين اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ ملک ميں غربت کی شرح پينتاليس فيصد تک پہنچ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا