English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائيلی طياروں نے دمشق کے قريب متعدد راکٹ داغے، شام

share with us

 

27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )شامی فوج نے دعوٰی کيا ہے کہ لبنانی فضائی حدود ميں پرواز کرنے والے اسرائيلی لڑاکا طياروں نے پير کی صبح دمشق کے نواح ميں مختلف اہداف کی طرف متعدد میزائل داغے۔ فوجی بيان ميں بتايا گيا ہے کہ کئی میزائلوں کو فضا ميں ہی تباہ کر ديا گيا۔ دمشق حکومت نے اسے ’اسرائيلی جارحيت‘ قرار ديا ہے۔ بتايا گيا ہے کہ دمشق کے قريب ايک ہدف پر مزائلوں نے کافی تباہی مچائی تاہم اس کے نتيجے ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ اس سے قبل بيس اپريل کو بھی پالميرا کے قريب شامی طياروں نے اسرائيلی راکٹ حملوں کو ناکام بنايا تھا۔ اسرائيل شام ميں فوجی مداخلت تسليم نہيں کرتا البتہ وہاں ايرانی مداخلت کو اکثر اپنی داخلی سلامتی کے ليے خطرہ قرار دے چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا