English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاریخ بھر میں اپنی آزادی کا تحفظ اور امن کا قیام ترک ملت کا ہدف رہا ہے: صدر ایردوان

share with us

26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ تاریخ بھر میں ہمیشہ اپنی آزادی کا تحفظ اور امن کا قیام ترک ملت کا مقصد رہا ہے۔

ترکی صدارتی دفتر کے محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر ایردوان نے چناق قلعے برّی جنگوں کی 105 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں صدر ایردوان نے چناق قلعے برّی جنگوں کے دوران وطن اور پرچم کے دفاع کے لئے شہید ہونے والے دلیر فوجیوں اور ملّت کی قربانیوں کو یاد کیا ہے اور شہداء اور وفات پانے والے غازیوں کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ملت کے لئے چناق قلعے کی رُوح مشکل ترین حالات میں بھی جنگ کے دوران قبضے کے مقابل ڈٹ جانے، آزادی کی خاطر جدوجہد کرنے، کامیابی پر یقین رکھنے اور اتحاد و اخوّت کے ساتھ ہدف کی طرف بڑھنے کا مفہوم رکھتی ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ تاریخ بھر میں ہمیشہ اپنی آزادی کا تحفظ اور امن کا قیام ہمارا مقصد رہا ہے۔ تمام مشکلات و مصائب کے باوجود ہم جنگوں، دہشت گردی اور تشدد کی جگہ امن اور انسانی اقدار  کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کے بارے میں پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چناق قلعے برّی جنگوں کی 105 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہم پوری دنیا کے لئے امن کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہماری کوشش جنگوں کا سدباب اور امن کا بول بالا کرنا ہے اور نوجوان نسل سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات میں جنگ چناق قلعے کے پیغام کی پاسبانی کریں۔

پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان نے غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک سمیت جنگ چناق قلعے میں جرات و شجاعت کی داستان رقم کرنے والے تمام دلیروں کو سلام پیش کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا