English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی علیحدگی پسندوں نے ملک کے جنوب حصے کی خودمختاری کا اعلان کر دیا

share with us

26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )یمن کے جنوبی حصوں میں متحرک علیحدگی پسندوں نے اتوار کو جنوبی یمن کی خودمختاری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان مشکلات کی شکار منصور ہادی حکومت کے ساتھ جنوبی ٹرانزیشنل کونسل کے امن معاہدے کے حوالے سے مسائل کے بعد سامنے آیا ہے۔ جنوبی عبوری کونسل نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امن معاہدے کی روح کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ملک کے جنوبی حصے کے خلاف ’سازش‘ میں مصروف ہے۔ یہ بات اہم ہےکہ یمن کے شمالی حصے پر ایران نواز شیعہ حوثی باغی قابض ہیں۔ گزشتہ پانچ برس سے جاری اس تنازعے کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارے یمنی تنازعے کو ایک بڑے انسانی المیے سے تعبیر کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا