English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خوف

share with us

26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )فلسطینیوں کو خوف ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید افراد میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور رہائی کے بعد ایسے مریض مزید افراد میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی ایک تنظیم فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس پہنچنے کے بعد درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، تاہم رہائی پانے والے قیدیوں کی صحت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قریب پانچ ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 15 ہزار افراد جب کہ فلسطینی علاقوں میں 350 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا