English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ

share with us

نئی دہلی26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1990 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے 49 ہلاکتیں ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 824 ہو گئی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 26496 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 741 لوگوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 5804 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 811 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد 7628 پر پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 40 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 323 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1076 متاثرہ مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3071 ہو گئی ہے اور مزید چھ افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے بعد ملک کے قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 نئے کیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 2625 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں مجموعی 869 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2083 ہو گئی۔ ریاست میں اس دوران اس وبا سے چھ افراد ہلاک ہو گئے اور ہلاک شدگان کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 66 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1821 ہو گئی اور ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک بڑھ کر 23 ہو گئی۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 244 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 2096 ہو گئی اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 99 ہو گئی۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے 172 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1793 ہو گئی ہے اور اس دوران دو افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 261 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔

تلنگانہ میں اس دوران سات نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 991 ہو گئی۔ ریاست میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 26 پر مستحکم ہے۔ کیرالہ میں 457 افراد متاثر ہوئے ہیں اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 1061 اور کرناٹک میں 500 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکز کے زیر ِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 494 ہے اور چھ افرا د ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 17، مغربی بنگال میں 18، کیرالہ میں چار، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا