English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان میں اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان

share with us

ریاض25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد پر اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔

سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا