English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1429 نئے کیس درج

share with us

25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1429 نئے کیس درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 24،506 ہوگئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 57 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 775 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 6817 ہوگئی ہے جب کہ 840 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، وہیں اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔

ریاست گجرات دوسرے نمبر ہیں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 2815 ہیں ، جب کہ 265 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کووڈ-19 متاثرین کی تعداد 2514 پہنچ گئی جب کہ 857 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اور 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 1755،صحتیاب 866، اور 22 مریض ہلاک، راجستھان میں 2034 افراد متاثر، صحتیاب 230 اور 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 1852 متاثرین، 210 مریض صحتیاب، اور 92 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں متاثرین کی تعداد 1621 ہوگئی ہے جب کہ 247 افراد صحتیاب اور 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا