English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینیٹائزر بنانے اور پٹرول میں ایتھینال ملاوٹ کے لیے چاول کا استعمال غریبوں کے چہرے پر ایک طمانچہ :سی پی ایم

share with us

25 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) نے سینیٹائزر بنانے اور پٹرول میں ایتھینال ملاوٹ کے لیے چاول کا استعمال کیے جانے سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کارپوریٹ کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے عام لوگوں کے زندگی کو نقصان نہیں جا سکتا۔

سی پی آئی ایم پولٹ بیورو نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ان لاکھوں مزدوروں، دیگر غیر منظم شعبے کے مزدوروں اور غریبوں کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے جو لاک ڈاؤن میں بھوک مری کے دہانے پر ہیں اور بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کھانے کی کمی سمیت دیگر کئی سختیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اشیائے خوردنی کے ذخیرے کے اناج کو تمام ضرورت مندوں میں مفت تقسیم کرنے سے متعلق سی پی آئی ایم کی بار بار کی درخواست کے باوجود مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کی وساطت سے عوامی نظامِ تقسیم کے تحت اشیائے خوردنی کے حصول التزام کو بڑھایا نہیں ہے۔

سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ اناج لوگوں کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ ایندھن کے لیے۔ ایسے وقت میں جبکہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمیتیں تاریخی طور پر کم ہیں اور زیادہ تر پٹرول سے چلنے والی گاڑیاں لاک ڈاؤن کے سبب سڑک سے دور ہیں...پٹرول میں ایتھینال ملاوٹ کے لیے چاول کا استعمال کرنے کا جواز سمجھ سے پرے ہے۔

سی پی آئی ایم نے کہا،’ لاکھوں افراد جو بھوک، کیمپ کی کمی اور دیگر مسائل سے جوجھ رہے ہیں، محض کارپوریٹ کے منافع کے لیے، ان کی زندگیوں کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ یہ مجرمانہ عمل ہے۔ ان کی پارٹی اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا