English   /   Kannada   /   Nawayathi

گورنر کی تنقید پر ممتا بنرجی کا پلٹ وار ، بولی ، ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں ، جانیں پورا معاملہ

share with us

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے گورنر کے تنقید پر مبنی ٹوئیٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر سے کہا ہے کہ وہ ایک نامزد عہدہ پر فائز ہیں۔کوروناوائرس کے بحران کے دوران غیر پارلیمانی طور پر عوامی طور پر منتخب حکومت کی توہین کررہے ہیں۔

آج ہی گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ممتا حکومت سے کہا کہ مرکزی ٹیم کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں اور انہیں ریاست میں تیاریوں کا جائزہ لینے دیا جائے۔ گورنر نے سوال کیا کہ ایک طرف مرکزی ٹیم کی راہ میں روکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے تو دوسری طرف ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا ریڈ کارپیڈ پر استقبال کیا جارہا ہے۔گورنر نے ممتا بنرجی سے کہا کہ مائیک اور بوم پکڑنے کے بجائے آئینی تقاضوں کی پاسداری کرے۔

ممتا بنرجی نے پانچ صفحات پر مشتمل گورنر کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر جو زبانیں اور الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں گورنر کے ایک ایس ایم ایس کا بھی حوالہ دیا ہے۔جس میں گورنر نے ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممتا بنرجی وزارت اعلیٰ کے عہدے کی توہین کررہی ہیں اور بہت ساری باتیں لکھنے کے بعد گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فوری طور پر فون کرنے ہی ہدات دی ہے۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے گورنر کے مزید کئی خطوں اور بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے یاددہانی کراہی ہے کہ میں ہندوستان کی ایک ریاست کی منتخب وزیر اعلیٰ ہوں جب کہ آپ نے فراموش کردیا ہے کہ آپ نامزد گورنر ہیں۔

ایک دن قبل ہی ممتا بنرجی نے گورنر کے تنقیدوں پر مبنی ٹوئیٹ پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ وہ وہ ایک طویل قد انسان ہیں اور ہم لوگ چھوٹے ہیں وہ اپنے قد کے مطابق بات کرتے ہیں اور ہم اپنے مطابق بولتے ہیں۔ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی خاموشی کے باوجود ایک بار پھر آج بھی گورنر نے ٹوئیٹ کے ذریعے ممتا بنرجی حکومت کی تنقید کی۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں کورونا وائرس کے بحران کے دوران گورنر کے ٹوئیٹ اور خطوط کے مختلف نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود ہی اپنے الفاظ پر غور کریں آپ نے کیا کیا لکھا ہے۔آپ نے براہ راست مجھ پر حملہ کیا ہے، کھلے عام حکومت پر الزامات عاید کئے ہیں، انتظامی امور میں مداخلت کی ہے۔اور آپ نے راج بھون میں حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے گورنر سے کہا ہے کہ آپ نے اپنے خطوط اور بیانات میں غیر پارلیمانی اور غیر مناسب زبان کا استعمال کررہے ہیں۔

وزیرا علیٰ نے گورنر سے کہا ہے کہ ان خطوط کو عام کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔تاکہ ریاست اور ملک کے عوام یہ جان سکیں کون کیا کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا