English   /   Kannada   /   Nawayathi

طبی عملہ پر حملہ قابل سزا جرم ، صدر جمہوریہ نے آرڈیننس پر لگائی مہر

share with us

: 23 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا وائرس سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے صحت اہلکاروں(طبی عملہ) پر حملوں والوں کے خلاف سخت سزا کا التزام والے آرڈیننس کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی منظوری ملنے کے بعد یہ قانون پورے ملک میں نافذ ہو گیا۔

حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعے وبائی ایکٹ 1897 میں ترمیم کی ہے، وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت گزشتہ روز کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی تھی جس پررام ناتھ کووند نے دیر رات، وبا (ترمیمی) آرڈیننس 2020 پر دستخط کردیئے۔

اس آرڈیننس میں التزام ہے کہ 'صحت اہلکاروں(طبی عملہ) پر حملہ کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سات سال کی قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسی کے ساتھ کسی صحت اہلکار کی گاڑی یا کلینک وغیرہ کو نقصان پہنچانے والے کو اس جائیداد کی مارکیٹ قیمت کی دگنی رقم ہرجانے کے طور پر دینی ہوگی، اس میں 30 دن کے اندر اندر جانچ اور ایک برس کے اندر اندر سماعت مکمل کرنے کا التزام ہے۔

ڈاکٹرز، نرس، پیرا میڈیکل عملے سمیت تمام صحت عملہ کو یہ قانون تحفظ فراہم کرائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا