English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں لاپرواہی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی : اکھلیش یادو

share with us

 

لکھنؤ: 23 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں کی گئی لاپرواہی حقیقت میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔

اکھلیش یادو نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’چین سے آئے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کو بغیر کوالٹی جانچ کے استعمال میں لانا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اب ٹیسٹ ملتوی کرنے والی ائی سی ایم آر کو اس بارے میں پہلے ہی انتباہ دینا چاہیے تھا۔ اتنی بڑی لاپرواہی پر حکومت فوراً وضاحت کر کے بتائے کہ پہلے جو جانچ ہوئی ہے اس کے نتائج کتنے صحیح تھے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کے نتائج پر سنگین سوالات اٹھانے کے بعد مرکزی حکومت نے اس کے استعمال پر دو دنوں کی روک لگا دی ہے۔ اب مرکزی ٹیمیں اس ٹیسٹ کٹ کے نتائج کو سنجیدگی سے جانچ کریں گی، اس کے بعد ہی اگلے قدم کا اعلان کیا جائےگا۔وہیں چین کے سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے یہاں بنائے گئے طبی پروڈکٹس کی کوالٹی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ پھر بھی اس ضمن میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا