English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں کورونا وبا کے بیچ بھی یہاں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مہم تیز : التجا مفتی

share with us

سری نگر: 22 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مہم کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے اور اس مہم کو بند کیا جانا چاہیے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین معروف صحافیوں گوہر گیلانی، پیزادہ عاشق اور مسرت زہرا کے خلاف کیس درج کیے ہیں۔

عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کوئی اگر مگر نہیں، کشمیر میں صحافیوں اور مبصروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی یہ مہم غلط ہے اور اس کو بند کیا جانا چاہیے۔ اگر واقعات کے تئیں آپ کا وژن اس قدر کمزور ہے کہ آپ کو ان لوگوں کے خلاف کیس درج کرنا پڑتا ہے تو اس سے ان کے لکھے ہوئے سے بھی زیادہ کشمیر کی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے'۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے صحافیوں کے خلاف آیف آئی درج کرنے کو نامعقول حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بیچ بھی یہاں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مہم تیز ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'صحافیوں کے خلاف وبا کے بیچ ایف آئی آر درج کرنا اور ان کے خلاف یو اے پی اے جیسے قوانین کا اطلاق نامعقول حرکت ہے، گوہر گیلانی اس فہرست کا تازہ نام ہے، یہ ہندوستان میں اقلیتی فرقوں کا جنت ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا