English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام، فائر بندی اور اسد قوتوں کے حملوں کے رکنے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار شامی مہاجرین گھروں کو لوٹ گئے

share with us

: 21 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں  کے دوران اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے ایک لاکھ 85 ہزار  شہری 6 مارچ کو نافذالعمل ہونے والی فائر بندی کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

علاقے میں نقل مکانی کے حوالے سے امور پر کام کرنے والے شامی مداخلت رابطہ دفتر کے منیجر محمد خلاج  کا کہنا ہے کہ اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں کی فوجی کاروائیوں کےرکنے  اور فائر بندی  کے قیام کے نتیجے میں  اس سے قبل ہجرت کرنےپر مجبور ہونے والے شہریوں کی گھر واپسی کا عمل جاری ہے۔

خلاج کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے بعد کی مدت میں 37 ہزار کے لگ بھگ کنبوں پر مشتمل 1 لاکھ 85 ہزار شہری،  ادلیب  اور اس کے مضافات سمیت حلب کے نواحی علاقوں کو واپس لوٹے ہیں۔

شہری تنظیموں  سے  واپسی اختیار کرنے والے شہریوں کو امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کرنے والے خلاج  نے شہریوں کو خبر دار کیا  ہے کہ ان کے علاقوں میں نہ پھٹنے والے بم ہو سکتے ہیں لہذا وہ بڑی احتیاط  برتیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا