English   /   Kannada   /   Nawayathi

’افغانستان میں قیام امن کی جانب نئی امید‘

share with us

کابل: 21 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امن عمل میں حالیہ پیش رفت سے لوگوں کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر نے لکھا کہ امن عمل میں حالیہ پیشرفت نے لوگوں کو نئی امید دی ہے، بدقسمتی سے تنازعات کے شعلوں کو ہوا بخشی جارہی ہے۔

انہوں نے فریقین(افغان حکومت اور طالبان) سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت میں حصہ لیں، خونریزی کا خاتمہ کریں اور اپنے پیارے ملک افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ 13 اپریل کو افغان فورسز نے سیکڑوں طالبان قیدیوں کو معاہدے کے تحت بگرام جی سے رہا کیا تھا جبکہ باقی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل نے بتایا تھا کہ افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاحال 361 قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کرچکے ہیں، امن معاہدے کے تحت 1500 قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن و استحکام کی خاطر تاریخی معاہدہ طے پایا، جس میں امریکیوں فوجیوں کا افغانستان سے انخلا اور طالبان قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا