English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا کے 796 نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 9216 ہوگئی

share with us

اسلام آباد: 21 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9216 ہوگئی ہے جب کہ مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9216 ہوگئی ہے جب کہ 2066 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایک روز میں 16 افراد جان کی بازی ہارگئ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 16 افراد کی جان لے لی۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب 45، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کہاں کتنے مریض؟

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4195 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2764، خیبرپختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جب کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

1180 پاکستانی وطن پہنچ گئے

متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے جنہیں 7 سے 14 روز کے لیے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مرض کی علامات سامنے آجائیں۔

فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا