English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے صابن، سینیٹائزر ،ماسک،دستانے جی ایس ٹی فری کرنے کا مطالبہ کیا

share with us

 

: 21 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا کا قہر جاری ہے اور اس وبا سے لڑائی میں جہاں سماجی دوری بنانا بہت اہم ہے وہیں صابن ، سینیٹائزر، ماسک اور دستانے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔ ان کا استعمال گھر کے اندر اور گھر کے باہر دونوں جگہ ہونا ہے اور جو بڑی تعداد میں چاہئے ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غریبوں کے مفاد میں سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)ختم کرنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’کووڈ-19 کے مشکل وقت میں ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس وبا کے علاج سے متعلق سبھی چھوٹے بڑے آلات جی ایس ٹی سے آزاد کئے جائیں۔بیماری اور غربت سے دوچار عوام سے سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر جی ایس ٹی وصول کرنا غلط ہے۔جی ایس ٹی فری کورونا کے مطالبے پرہم قائم رہیں گے۔

اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک فہرست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سینیٹائزر پر 18فیصد،ماسک پر5فیصد،لکوڈ ہینڈواش پر18،جانچ کٹ پرِ5اورخون جانچ اسٹرپ پر12فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا