English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں کرونا کے مزید 2 مریض، فلسطین میں متاثرہ افراد کی تعداد 439

share with us

غزہ: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید دو کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 439 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز مزید دو فلسطینی جو بیرون ملک سے سفر کرکے لوٹے ہیں کرونا کے متاثرہ مریضوں میں شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مزید دو فلسطینی جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کے ساتھ کرونا پروٹوکول کے مطابق برتائو کیا جا رہا ہے اور ان کی طبی معاونت کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 15 مصدقہ مریضوں میں سے 9 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کی شام کومزید 35 مشتبہ مریضوں کو طبی معائنے کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا