English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا کے 514 نئے کیس رپورٹ، مزید 16 افراد جاں بحق

share with us

 اسلام آباد: 19 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جب کہ 159 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔

طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہی

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض 

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 مریض ہیں۔ سندھ میں 2355، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اورپاک مقبوضہ کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سب سے خطرناک

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 16 افراد دم توڑ گئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوئیں، سندھ میں 48، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں کورونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا